ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلیا:پولیس نے قضاء حاجت کیلئے گئی نابالغ لڑکی سے کی چھیڑچھاڑ،صدمے میں والد کی موت 

بلیا:پولیس نے قضاء حاجت کیلئے گئی نابالغ لڑکی سے کی چھیڑچھاڑ،صدمے میں والد کی موت 

Sun, 20 Aug 2017 12:01:07    S.O. News Service

بلیا،19اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے بلیا ضلع میں، ایک پولیس اہلکار نے 15سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑکی۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ریتاتی پولیس اسٹیشن کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔جمعہ کو رات کے دوران متاثرہ لڑکی قضاء حاجت کے لئے گئی تھی،تبھی گوپال نگر نگر چوکی میں تعینات پولیس کانسبٹل نے اس کے ساتھ چھیڑچھاڑکی،جب لڑکی نے شورمچایااور وہاں پر چندافرادجمع ہوگئے تو کانسٹبل وہاں سے فرار ہوگیا۔خاندان کے ارکان نے الزام لگایا ہے کہ واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد، لڑکی کے والد کا صدمے کے باعث انتقال ہوگیا۔پولیس نے مبینہ پولیس کو گرفتار کر لیا ہے اور معطل کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے پال سنگھ نے کہا کہ متاثرہ کے چچا نے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


Share: